گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گیپکو چیف ایگزیکٹو جنید اختر نے خراب پرفارمنس پر 5ایس ڈی اوز کو معطل کر دیا، معطل ہونے والوں میں ایس ڈی او قلعہ کالر والا اقبال بٹ، ایس ڈی او نارووال نمبر2غلام قادر، ایس ڈی او کالونی محمد طارق، ایس ڈی او چمن شاہ محمد آصف اور ایس ڈی او پسرور عبدالقیوم کے نام شامل ہیں ۔