• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیا نے شو میں امیتابھ بچن کے جھوٹ کا پول کھول دیا

ممبئی (مانیترنگ ڈیسک) بولی وڈ کی سینئر اداکارہ اور سیاستدان جیابچن نے اپنے شوہر امیتابھ بچن کے جھوٹ کی پول کھول دی۔ گیم شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی 1000 اقساط مکمل ہونے پر بولی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے شو میں اپنی بیٹی شوئیتا نندا اور نواسی نویا نویلی نندا کو بلایا۔ جب کہ ان تینوں کو جیا بچن نے اپنے آفس سے شو میں بطور ویڈیو کال جوائن کیا۔پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ جیا بچن امیتابھ بچن کے بارے میں شکایت کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں ’’آپ ان کو فون کرو تو یہ کبھی فون نہیں اٹھاتے‘‘۔ جیا بچن کی اس بات پر امیتابھ بچن تھوڑے شرمندہ نظر آئے اور سارا الزام انٹرنیٹ کنیکشن پر ڈالتے ہوئے کہا ’’انٹرنیٹ اگر گڑبڑ ہے ہم کیا کریں بھائی۔‘‘تاہم ان کی بیٹی شوئیتا نندا نے فوراً اپنے والد کی بات کاٹی اور کہا سوشل میڈیا پر فوٹو لگائیں گے، ٹوئٹ کریں گے تب انٹرنیٹ ٹھیک چلتا ہے۔ نواسی نویا نویلی نندا نے اپنے نانا سے سوال پوچھا جب ہم پارلر سے آتے ہیں اور آپ نانی (جیا بچن) کو بولتے ہیں کہ آپ کتنی اچھی لگ رہی ہیں تو کیا آپ جھوٹ بولتے ہیں یا واقعی میں ہم اچھے لگ رہے ہوتے ہیں؟ تاہم امیتابھ بچن نے اس سوال کا جواب دینے کے بجائے ویڈیو کال پر موجود جیا بچن سے کہا کہ’’جیا آپ کتنی اچھی لگ رہی ہیں‘‘۔ لیکن جیا بچن نے فوراً امیتابھ بچن کے جھوٹ کی پول کھولتے ہوئے کہا کہ’’جھوٹ بولتے ہوئے آپ بالکل اچھے نہیں لگتے‘‘۔جیا بچن کے اس فوری ردعمل اور حاضر جوابی سے شو میں موجود سب لوگ خوب لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین