• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں آئندہ 5 سال میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہے ہیں، کورین سفیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) اقراء یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر سو سنگپیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تعلیمی شعبے میں بھی تعلقات کو بڑھانے کی گنجائش موجود ہے، پاکستانی طلباءبہت اچھی انگریزی بولتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس وقت 1500 پاکستانی طلباءجنوبی کوریا میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مرکزی کیمپس میں ”پاکستان اور جنوبی کوریا کے کاروباری تعلقات کے مستقبل کے امکانات ، چیلنجز اور مواقع" کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اقرا ءیونیورسٹی کے چانسلر اور بانی، حنیدلاکھانی ،وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ادریس نے بھی خطاب کیا ،جنوبی کوریا کے سفیر سو سنگپیو کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا اپنے اقتصادی ترقی اور تعاون فنڈ کے ذریعے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں اگلے پانچ برسوں میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے، اقراء یونیورسٹی کے چانسلر اور بانی حنیدلاکھانی نے کہا کہ جنوبی کوریا اقراءیونیورسٹی کے درمیان ثقافتی اور علمی تبادلے کے پروگراموں پر بہت پرجوش ہیں۔ اقرا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ اقراءیونیورسٹی میں ہم اپنے نصاب میں ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں، ہم نے حال ہی میں مصنوعی ذہانت، انٹر پرینیورشپ اور اختراعی پروگرام شروع کیے ہیں۔

تازہ ترین