• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائل چیلنجرز کی کپتانی جاتے ہی ویرات کوہلی کا معاوضہ بھی کم ہوگیا

نئی دہلی (جنگ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ میں ویرات کوہلی کا معاوضہ کم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کو رائل چیلنجرز بنگلور نے ’ریٹنشن پالیسی‘ کے تحت اگلے سیزن کے لیے برقرار رکھا ہے لیکن آئی پی ایل کے سیلری کیپ کے مطابق آر سی بی ویرات کوہلی کو 15کروڑ بھارتی روپے بطور معاوضہ ادا کر سکتی ہے۔ کوہلی کو گزشتہ سیزن میں 17کروڑ بھارتی روپے بطور معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔ کوہلی کے ساتھ آر سی بی میں کھیلنے والے پارتھیو پٹیل کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی تنخواہ میں کٹوتی پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور انہوں نے ایسا صرف اپنی ٹیم کے لیے کیا ہے۔ یاد رہے کہ کوہلی گزشتہ 9 سیزنز سے رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی کر رہے تھے، تاہم بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے کچھ ہی ہفتوں بعد انہوں نے بنگلور کی قیادت چھوڑنے کا بھی اعلان کر دیا تھا۔

تازہ ترین