• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یواین فوجی آبزرور مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں، وٹفورڈ کمیونٹی رہنما

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ ) وٹفورڈ کمیونٹی رہنما کونسلر عمران حمید ملک ، چوہدری محمد سعید، سابق سنیئر صدر جے کے ایل ایف وٹفورڈ برانچ، کشمیر ی رہنما چوہدری محمد صدیق ودیگر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق چارٹر کی بدترین خلافورزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور صدر یو این سے مطالبہ کیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں سرینگر، پونچھ، راجوری ودیگر مقامات پر تعینات اقوام متحدہ کے فوجی آبزرور کو ہدایات جاری کریں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ان علاقوں کا دورہ اوربھارتی فوج کے ہاتوں متاثر ہو نے والے عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے کےلئے اقدامات کریں ۔ کونسلر عمران حمید ملک نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب منیر اکرم سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک مقبوضہ کشمیر کے ان متاثرہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی امن آرمی تعینات کریں تاکہ بھارت کی دہشت گرد آرمی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکا جاسکے ۔ انہوں نے کہا پاکستان ان فوجی آبزرور کیلئے اقوام متحدہ کو سالانہ اربوں روپے ادا کرتا ہے مگر ان کی سرگرمیاں ہمارے خلاف کیوں ہیں،چوہدری محمد سعید نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جنگی جرائم کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھائیں ۔چوہدری محمد صدیق نے کہا کشمیر متنازع علاقہ ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کسشمیر ی جماعتوں کی گول میز کانفرنس بلائے ۔
تازہ ترین