• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سویڈ آرگنائزیشن کے تحت مالمو میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد

سٹاک ہوم(کاشف عزیز بھٹہ ) سویڈن کے تیسرے بڑے شہر مالمو میں مقیم پاکستانی فیملیز کیلئے پاک سویڈ آرگنائزیشن کے زیراہتمام ایک میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا، اس میوزیکل نائٹ کا مقصد سویڈن میں مقیم خواتین اور خصوصاً بچوں کو پاکستانی ثقافت سے رو شناس کروانا تھا ۔کورونا وبا اور سویڈش حکومت کی پابندیوں کے ہٹائے جانے کے بعد اس تاریخی تقریب میں پاکستانی فیملیز کی طرف سےبھرپور شرکت کی گئی۔میوزیکل نائٹ میں ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار عمیر حسین نےاپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ بچوں نے بھی خصوصی پرفارمنس پیش کی، جنہیں شرکا نے بہت پسند کیا ۔میوزیکل نائٹ کو پاک سویڈ آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے پیش کیا گیا۔ تقریب کے آرگنائزر مالمو سویڈن کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیات چوہدری فواد،شاہد نسیم،حسن شیح،کامران،منیراحمد،ندیم انجم ،ملک اشفاق،نوید چوہدری اور احمد تھے جنہوں نے مالمو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کیلئے یاد گار میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا۔ فواد چوہدری ،شاہد نسیم ،حسن شیح ،نوید چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مالمو میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور خصوصاً فیملیز کیلئے ایسی تقریبات کا اہتمام کرتے رہیں گے اور جلد فیملیز کیلئے ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا جائےگا،تقریب میں سویڈن کی ممتاز کاروباری شخصیت جمشید گل اور سکون آرگنائزیشن کے صدر شاہد جمیل نے خصوصی شرکت کی اورآرگنائزرز کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔
تازہ ترین