• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتے اسٹریٹ کرائمز، شہریوں میں عدم تحفظ اور خوف کی لہر، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہر کے لوگوں میں عدم تحفظ اور خوف کی لہر پیدا کرنا شروع کر دی ہے ،پولیس جامع منصوبہ بندی کے ساتھ قانون شکن افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے پیش کر ے ، ۔مراد علی شاہ نے سٹی پولیس چیف کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ایس ایس پیز کو منشیات فروشوں، اسٹریٹ کرمنلز اور دیگر غیر قانونی افراد کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کے لیے متحرک کریں،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نےگلستان جوہر میں وکیل کی ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات اور مین پوری، گٹکا، چھالیہ اور دیگر منشیات کی فروخت کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے جامع اقدامات کرتے ہوئے حکمت عملی طے کرنے کے لیے بدھ کو ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

تازہ ترین