کوئٹہ ( نسیم حمید یوسف زئی )سرکی کلاں سے ایک ماہ قبل ساڑھے تین کروڑ تاوان کیلئے اغوا ہونے والے نو جوان کی لاش موسیٰ کالونی کے ایک مکان کے گٹر سے برآمد ہو گئی ایک اغوا کار گرفتار کر لیا گیا، ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،لاش موسیٰ کالونی کے گٹر میں پھینک دی،15 لاکھ وصول بھی کئے،ایک اغوا کار گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق سرکی کلاں کے رہائشی عمر خان کے نوجوان بیٹے امان اللہ مہمند کو دو اغوا کاروں نے 29اکتوبر کو اغوا کیا تھا اور اسی روز اغوا کاروں نے مغوی کی ویڈیو بنا کر عمرخان کو بھیجی اورانکے بیٹے کی رہائی کیلئے ساڑھے تین کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا۔