• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورمقدم قتل کیس، ملزم ظاہرجعفر کے ذہنی مریض ہونیکی درخواست دائر

اسلام آباد(این این آئی)نورمقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائرکردی گئی۔ گذشتہ روزاسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں نورمقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی۔ نورمقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفرکے وکیل نے ملزم کے ذہنی مریض ہونے کی درخواست دائر کردی۔ ظاہرجعفرکے وکیل نے عدالت سے میڈیکل بورڈ تشکیل دے کرچیک اپ کی بھی استدعا کی۔

تازہ ترین