• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئٹر نے رضامندی کے بغیر تصویر شیئر کرنے پر پابندی لگا دی

کراچی (نیوزڈیسک )مائیکرو بلاگنگ آن لائن پلیٹ فارم ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے نئے ضابطوں کا اعلان کیا ہے۔جس کے تحت عوامی شخصیات کو چھوڑ کر صارفین کو کسی کی تصویریا ویڈیو اس کی رضامندی کے بغیر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ٹوئٹر نے یہ قدم بھارتی نژاد نئے سی ای او کی تقرری کے ایک روز بعد اٹھایا ہے۔ نئے ضابطوں کے مطابق کوئی شخص ٹوئٹر کو ایسی تصاویر یا ویڈیوز ہٹانے کے لیے کہہ سکتا ہے جو اس کی مرضی کے بغیر پوسٹ کی گئی ہوں۔ ایک روز قبل ہی ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے کمپنی چھوڑنے اور سی ای او کی ذمہ داریاں بھارتی نژاد پراگ اگروال کے سپرد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین