• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارٹر انسپکشن کمیٹی نے آغا خان اور اردو یونیورسٹی کو درجہ بندی میں شامل کرلیا

کراچی( سید محمد عسکری) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیلی ادارے چارٹر انسپکشن اینڈ ایوالیشن کمیٹی نے وفاقی چارٹر کے تحت کراچی میں قائم دو جامعات آغا خان یونیورسٹی اور اردو یونیورسٹی کو نویں درجہ بندی میں شامل کرنے کے حوالے سے معائنے اور نگرانی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سندھ ایچ ای کی جانب سے سندھ میں قائم وفاقی جامعات کو خط لکھا گیا ہے۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایوالیشن کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر طارق رفیع کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چارٹر انسپکشن کمیٹی جامعات کی درجہ بندی کرنے کے حوالے سے ان کا معائنہ اور نگرانی کرنے کے لیے باقاعدگی سے دورے کرتی ہے خط میں کہا گیا ہے کہ صوبہ سندھ میں کام کرنے والی تمام سرکاری اور نجی شعبے کی جامعات کی درجہ بندی، دسمبر 2021 سے شروع ہوگی اور آپ کی جامعہ کے دورے کی تاریخ آپ کو بعد میں بتائی جائے گی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے شعبہ جات کی تعداد کے لحاظ سے ہر شعبہ کے لیے تفصیلات الگ سے پُر کی جائیں گی جنھیں ایک ہفتے کے اندر اندر اس دفتر میں جمع کرانا ضروری ہوگا۔

تازہ ترین