• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ، پی ایس پی نے سندھ لوکل باڈی بل چیلنج کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی ایس پی نے سندھ لوکل باڈی بل سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ پی ایس پی کے ارشد وہراہ اور حفیظ الدین نے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ لوکل باڈیترمیمی بل آئین کے آرٹیکل 7،8،32اور 140 اے کی خلاف ورزی ہےلہذاسندھ لوکل باڈی ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عدالت سے التجا کی ہے یہ بل آئین و قانون کے خلاف اور جمہوریت کے نام پر کالا داغ ہے۔ اگر یہ بل ایکٹ بن کر لاگو ہوگیا تو پھر ایک ایسا طوفان پربا ہوگا کہ ملک کی نیشنل سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت لوگوں کو دہشت گرد بنا رہی ہے۔ اس ملک کی قومی سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے۔

تازہ ترین