• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض گنج: اراضی کے تنازع پر نوجوان اغوا، ایک شخص زخمی

خیرپور(بیورورپورٹ) فیض گنج میں راجپر اور چنہ برادریوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر مسلح افراد چنہ برادری کے نوجوان میر حسن چنو کو اغوا کرکے لے گئے جبکہ مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے ایک شخص صوفن چنو کو زخمی کر دیا بتایا گیا ہے کہ میر حسن چنو اپنے رشتے داروں کے ہمراہ کرونڈی روڈ سے گذر رہا تھا کہ مسلح افراد نے اس پر حملہ کیاحملے کے دوران ملزمان نے میر حسن چنو کو یرغمال بنایا اور اس کو اغوا کر کے لے گئے واردات کے دوران اس کے رشتےداروں نے مزاحمت کی جس پرملزمان نے ایک شخص صوفن چنو کو زخمی کر دیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ بعدازاں چنہ برادری کے کرڑ چنو ،حنیف چنو،رضا محمد چنو اور ممتاز علی چنو نےپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا راجپر برادری کے ساتھ اراضی پر تنازع چل رہا ہے جس پر راجپر برادری کے مسلح افراد میر حسن چنو کو اغو اکر کے لے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ میر حسن کی زندگی کو خطرہ ہے سرکاری فورس استعمال کر کے اس کو فوری بازیاب کرایا جائے۔ 
تازہ ترین