امریکی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی طرف جانے والے آئل ٹینکر کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
امریکی فوج کے مطابق خلیج عمان میں ماریویکس نامی خالی آئل ٹینکر کو ناکارہ بنایا گیا ہے۔ یہ آئل ٹینکر ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی جانب رواں دواں تھا۔
امریکی سیںنٹکام کے مطابق 13 اپریل سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے دوران اب تک 134 تجارتی جہازوں کو واپس بھیجا گیا۔
جبکہ ناکہ بندی خلاف ورزی کرنے والے 7 جہازوں کو ناکارہ کیا گیا، امریکی فوج کے مطابق انسانی امداد لے جانے والے 42 جہازوں کو جانے دیا گیا۔