امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے رابطہ کرکے واضح الفاظ میں کہا نہ نئی جنگ چاہتا ہوں، نہ ہی گرین سگنل دے سکتا ہوں، نیتن یاہو پر واضح کردیا ایران کے خلاف جنگ کی صورت میں خود کو میدان میں اکیلے پائے گا۔
اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی حملوں میں کمی لانے میں کامیاب رہا، نیتن یاہو نے ایران پر حملے سے دیر سے آگاہ کیا، تاہم حملے میں کمی کرنے میں کامیاب رہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کیلئے 5 علاقائی ممالک نے رابطہ کرکے اسرائیلی وزیراعظم پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ میرے خیال سے معاہدے پر دستخط کرنا ایران کے مفاد میں ہے۔