• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں مقیم لوگ پاکستان اور کشمیر کے داخلی معاملات سے دور رہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی )پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بعض تارکین وطن کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں کے حامیوں کو خبردار کرے کہ وہ ایسے اقدامات اور سرگرمیوں سے باز رہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق بلاجواز اور غیر ضروری بیانات کو مسترد کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے برطانیہ میں مقیم بعض افراد کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ اور غلط معلومات پر مبنی دیئے گئے بیانات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کریں اور اپنے متعلقہ رہائشی ملک میں مثبت کردار ادا کریں۔

اہم خبریں سے مزید