اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی کرم ابو سالم اور رفح بارڈر کراسنگ کراسنگ کل سے کھول دی جائیں گی۔
اسرائیلی حکام کے مطابق رفح کراسنگ کو دونوں جانب سے لوگوں کی محدود نقل و حرکت کے لیے کھولا جائے گا، جبکہ کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد مرحلہ وار داخل کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق امدادی سامان کی ترسیل اور محدود آمدورفت سخت نگرانی اور طے شدہ ضوابط کے تحت ہوگی۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مارچ میں ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد غزہ کی سرحدی گزرگاہیں بند کر دی تھیں، جس کے باعث انسانی امداد اور شہریوں کی نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی تھی۔