ایران میں پروازوں پر لگائی پابندی ہٹا لی گئی ہے جس کے بعد ایرانی فضائی حدود معمول پر آگئی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کا کہنا ہے کہ ایرانی ہوائی اڈوں پر آنے جانے والی پروازوں پر عائد پابندی ہٹا لی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے کچھ گھنٹوں قبل آنے جانے والی پروازوں کو تاحکم ثانی معطل کردیا تھا۔
خیال رہے کہ ایران اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ بعدازاں امریکی صدر کی درخواست پر اسرائیل نے حملے روک دیے تھے۔
دوسری جانب ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اسرائیل کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں صہیونی حکومت کو دردناک جواب دے دیا گیا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایرانی افواج نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کا جواب دے دیا جس کے بعد فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔