• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید جعفری کی اہلیہ سے 16 کروڑ سے زائد کا فراڈ، سرکاری افسر ملوث نکلا

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کامیڈین جاوید جعفری کی اہلیہ حبیبہ جعفری کو سرمایہ کاری کے نام پر 16 کروڑ 24 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا گیا۔

اس ہائی پروفائل دھوکہ دہی کیس میں ممبئی کی بلدیاتی کارپوریشن (بی ایم سی) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنے اسسٹنٹ کمشنر مہیش پاٹل کو معطل کر دیا۔

پولیس کو درج شکایت کے مطابق بی ایم سی کے معطل افسر مہیش پاٹل اور اس کے ساتھیوں نے جاوید جعفری کی اہلیہ حبیبہ جعفری کو ممبئی کے پوش علاقے بیندرا میں ایک ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ میں پیسہ لگانے کا جھانسہ دیا۔

ملزمان نے انہیں بھاری منافع اور اونچے ریٹرنز کے سنہری خواب دکھائے اور اس دھوکہ دہی کو سچ ثابت کرنے کے لیے پروجیکٹ کے جعلی اور فرضی دستاویزات بھی تیار کیے۔

حبیبہ جعفری کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر مہیش پاٹل سمیت 6 افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور جعل سازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر درج ہوتے ہی نامزد سرکاری افسر گرفتاری کے ڈر سے فرار ہو گیا اور پولیس کو اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید