• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی اشاریے مسلسل خراب ہورہے ہیں، محمد زبیر


مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ معاشی اشاریے بغیر کمی کے مسلسل خراب ہورہے ہیں، افراط زر 11.5 فیصد سی پی آئی اور 18 فیصد ایس پی آئی کیساتھ ریکارڈ سطح پر ہے۔

ایک بیان میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ 5 ماہ کا تجارتی خسارہ 20.75 ارب ڈالر رہاجبکہ 5.1 ارب کے ساتھ نومبر کے تجارتی خسارے نے تمام ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں قیمتوں اور روپے پر مزید دباؤ نظر آئے گا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے احساس راشن پروگرام کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے، لوگوں کی تکالیف دیکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں اس کا حل تلاش کرنا ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ مشکلات ہیں۔

تازہ ترین