• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوردوارا دربار صاحب واقعے پر پروپیگنڈہ، بھارتی سفارت کار کی دفترخارجہ طلبی


 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گوردوارا دربار صاحب واقعے کے حوالے سے پروپیگنڈے پر بھارتی سفارت کار کو  دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی سفارت کار کو بھارتی پروپیگنڈے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقلیتی برادری کے حقوق اور مذہبی مقامات کے تقدس کا خیال رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے گوردوارے پر پیش آئے واقعہ پر منفی مہم انتہائی مضحکہ خیز ہے، اقلیتیوں کے لیے غیرمحفوظ اور بدنام ترین بھارت کو اقلیتوں کےحقوق کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔

تازہ ترین