• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عوام کا نہیں عالمی مالیاتی اداروں کا نمائندہ ہے، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ منی بجٹ پیش کرنے کے ساتھ مہنگائی کا خطرناک طوفان برپا ہوگا، موجودہ سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کا نہیں عالمی مالیاتی اداروں کا نمائندہ ہے۔

اپنے بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ یہ منی بجٹ معیشت آئی ایم ایف کے سپرد کرنے کا سرینڈر ڈاکومنٹ ہے، یہ ملک اور قوم کو معاشی طور پر آئی ایم ایف کے ہاتھوں قتل کرنے کی دستاویز ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ منی بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر ان کے مفادات کے  تحفظ کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین