• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی خان کا دبئی میں کانسرٹ کا اعلان


معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے متحدہ عرب امارات کو قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس جشن کے سلسلے میں 30 دسمبر کو دبئی میں ایسا کنسرٹ سجائیں گے، جس کی مثال نہیں ملتی۔

جیونیوز سے گفتگو میں راحت فتح علی نے خدا اور محبت کے ساؤنڈ ٹریک کی ریکارڈ توڑ مقبولیت پر خدا کا شکر ادا کیا اور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی جانب سے تعریف پر ارجیت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

استاد راحت  فتح علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بڑا زبردست کام ہو رہا ہے، ڈرامہ انڈسٹری تو مثالی پرفارمنس دے رہی ہے۔ فلم انڈسٹری بھی اچھے سینماز بننے کے بعد مزید پھلے پھولے گی۔

راحت فتح خان کا انٹرویو جمعے کی صبح پروگرام جیو پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین