• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے کام سے پہچانا جاتا ہوں،عاصم اظہر، آگے بڑھنے میں ہی ترقی ہے، ہانیہ عامر

کراچی (آئی این پی) نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنے کنسرٹ میں ان کی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کی شرکت پر ردعمل دے دیا۔عاصم اظہر نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کہا کہ میں ہمیشہ اپنے کام سے پہچانا جانا چاہتا ہوں اور میں ہمیشہ یہی کرنے کی کوشش کروں گا۔گلوکار نے ڈھکے چھپے الفاظ میں ہانیہ عامر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ تنازعات پیدا کر کے خواہ کتنی ہی توجہ حاصل کریں، میرے لیے میرے کام سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں ہے۔آخر میں عاصم اظہر نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں تم سے پیار کرتا ہوں۔عاصم کے تبصرے پر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ گلوکار نے یہ ردعمل ہانیہ عامر کی کنسرٹ میں شرکت پر دیا ہے۔دوسری جانباداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے ناقدین کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ماضی کے اداس ٹکڑوں کو تھامنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ یہاں آگے بڑھنے اور درگزر کردینے میں ترقی اور پختگی ہے، اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیں، جو چیز آپ کو خوش کرتی ہے اس کے لیے آواز اٹھائیں۔ ہانیہ عامر نے لکھا کہ نفرت کو دل میں رکھنا ہی آپ کو کمزور کرتا ہے، جانے دو اور جیو، اپنے ماضی کے اداس ٹکڑوں کو تھامنے کے لیے زندگی بہت مختصر ہے۔ ہانیہ نے کہا کہ اپنے آپ کو اٹھا اور آگے بڑھو، میری دعا ہے کہ اس کو پڑھنے والے ہر کوئی آگے بڑھے اور اس کے لیے آسانی ہو۔

تازہ ترین