سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کو ہونے والے حملے میں ایک پاکستا نی شہری جاں بحق ہوگیا، حملے میں 11 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ حملے میں ہونے والے دیگر مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، اتوار کی شام دمام کے شاہ فہد ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
شاہ خالد اور شاہ فہد ایئرپورٹس پر پروازیں معطل کردی گئی ہیں، جدہ ایئرپورٹ پر بھی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
اس سے پہلے سعودی اتحادی فوج نے مشرقی صوبے میں ڈرون تباہ کر نے کا اعلان کیا تھا۔
ریاض پر ہفتے کو یمن کے حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ کے میزائل حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق جان سے جانے والوں میں امریکا، سعودیہ، بنگلادیش، اردن، شام، سوڈان، فلسطین اورمصر کے شہری شامل ہیں۔