• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی بجٹ پیش کرنے کیساتھ مہنگائی کا خطرناک طوفان برپا ہوگا، حافظ حمداللّٰہ

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے منی بجٹ کو مسترد کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللّٰہ نے کہاکہ منی بجٹ پیش کرنے کے ساتھ مہنگائی کاخطرناک طوفان برپا ہوگا۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ یہ منی بجٹ نہیں بلکہ ملکی معیشت کوآئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی، سرینڈرڈاکومنٹ، ہے ، ملک اورقوم کومعاشی طورپر آء ایم ایف کے ہاتھوں قتل کرنے کی دستاویزہے، حافظ حمداللّٰہ نے کہاکہ منی بجٹ ملکی ،قومی مفادمیں نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے کہنے پران کے مفادات کی تحفظ کیلئے پیش کیا جارہاہے، موجودہ،سلیکٹیڈ،وزیراعظم عوام کا نہیں عالمی مالیاتی اداروں کانمائندہ ہے۔ حافظ حمداللّٰہ نے کہاکہ پی ڈی ایم ہرفورم پر حکومت کا ڈٹ مقابلہ کریگی۔ 

تازہ ترین