• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانچ ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 111.74فیصد کے ساتھ 20ارب59کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ جولائی تا نومبر کے دوران پاکستان کی برآمدات 12ارب 34کروڑ 40لاکھ ڈالر اور درآمدات 32ارب93کروڑ 40لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔

پاکستان بیوروآف شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ماہ نومبر میں اکتوبر کے مقابلے میں17فیصد اور گزشتہ سال نومبر 2020کے مقابلے میں 33فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نومبر میں برآمدات 2ارب 88کروڑ 40لاکھ ڈالر کی ہوئیں جبکہ اکتوبر میں 2ارب46 کروڑ40 لاکھ ڈالر اور گزشتہ برس نومبر میں دو ارب 17کروڑ10لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔

دوسری جانب پاکستان کی درآمدات نومبر میں اکتوبر کے مقابلے میں 23.15فیصد اور گزشتہ برس نومبر کے مقابلے میں 82.83فیصد اضافہ ہوا۔

رواں برس نومبر میں پاکستان کی درآمدات 7ارب 84کروڑ 70لاکھ ڈالر کی ہوئیں جبکہ اکتوبر میں 6ارب 37کروڑ20لاکھ ڈالر اور گزشتہ برس نومبر میں4ارب29کروڑ20لاکھ ڈالر کی در آمدات ہوئی تھیں۔ ماہ نومبر میں تجارتی خسارہ 27فیصد رہا۔

تازہ ترین