اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہاہےکہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے ،ہر چیز کی قیمت ایک سو فیصد بڑھ گئی ہے ،مہنگائی سے بڑی نیشنل سیکورٹی کونسی ہے، حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کے بجاے کہتی ہے کہ دنیا میں مہنگائی ہورہی ہے، یہ منطق قبول نہیں ہے،مسائل جھوٹ سے حل نہیں ہوں گے ، ہمسایہ ملک میں مہنگائی ہم سے کم ہے، پاکستان مہنگائی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے ، جلد ہی پاکستان مہنگائی کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہوگا ۔