• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16ہزارسرکاری ملازمین کی برطرفی جبر ہے‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ اورڈپٹی اطلاعات ڈاکٹر محمودالحسن نے کہاہے کہ16ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی جبر اورناانصافی کی انتہا ہے حکومت نے 16ہزار خاندانوں کو معاشی طورپر محتاج بنادیا ہے ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویدار وں نے ہزاروں افراد کو ملازمت سے نکال دیا ہے جن میں اکثریت کی عمر50برس سے زائد ہے اوراب یہ لوگ کسی دوسری جگہ بھی ملازمت کے قابل نہیں رہے نہ ان میں اتنی سکت ہے کہ وہ کوئی کاروبار کرسکیں رہنمائوں نے کہاکہ برطرفی کے فیصلے پر نظرثانی کرکے ہزاروں خاندان کامستقبل تباہ ہونے سے بچایاجائے۔
کوئٹہ سے مزید