• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور میں گیس کا بحران سر اٹھانے لگا، شہر کے مختلف علاقوں سے گیس پریشر میں کمی کی شکایات بڑھ گئیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور کے علاقوں شالیمار، گھوڑے شاہ، ہربنس پورہ اور اندرونِ شہر سے گیس پریشر میں کمی کی شکایات بڑی تعداد میں گیس کمپنی کو مل رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوئی گیس کمپنی نے گھریلو و کمرشل صارفین کو کنکشن کی فراہمی بند کر دی ہے، لاہور ریجن کا کوٹہ بھی 70 ہزار سے کم کر کے 40 ہزار کر دیا گیا ہے۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ نئے گیس کنکشن پر پابندی 30 مارچ تک لگائی گئی ہے، گھریلو گیس کی ڈیمانڈ کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

سوئی گیس حکام کے مطابق اولین ترجیح گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ہے، سسٹم میں 900 ملین کیوبک فٹ گیس آ رہی ہے۔

سوئی گیس حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ چند علاقوں میں انفرادی فالٹ سے گیس پریشر کم ہے، ٹیل اینڈ پر گیس پریشر کی کمی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین