• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر اور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ پر ایک ویڈیو سانگ میں ایک ساتھ کرنے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔

معروف ہر دلعزیز اداکار عاصم اظہر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اپنے نئے آنے والے گانے کا ایک ٹیزر شیئر کیا گیا ہے۔


عاصم اظہر کے اس ویڈیو سانگ میں صبا قمر اور فہد مصطفیٰ کو بطور ماڈلز کاسٹ کیا گیا ہے۔

عاصم اظہر کی ویڈیو سانگ میں صبا قمر اور فہد مصطفیٰ ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔


دوسری جانب مداحوں کو اس ویڈیو میں صبا قمر اور فہد مصطفیٰ کی موجودگی پسند نہیں آ ئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ٹیزر کے کمنٹ باکس میں چند انسٹا گرام صارفین کی جانب سے صبا قمر اور فہد مصطفیٰ پر تنقید کی جا رہی ہے، مداحوں کا کہنا ہے کہ اِن سینئرز فنکاروں کی جگہ نئے اور جوان چہرے لینے چاہیے تھے جبکہ کچھ صارفین کا اس جوڑی کو ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے بعد خوشی اور جوش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین