• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ زیادتی کیس، متاثرہ امریکی نژاد پاکستانی خاتون ڈاکٹر کا بیان آج ریکارڈ کیا جائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے فرئیر کے علاقے میں امریکی نڑاد پاکستانی خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں متاثرہ خاتون کا بیان 164 قلمبند کرنے کا حکم دیدیا،4 دسمبر کو خاتون مجسٹریٹ کے سامنے متاثرہ خاتون کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی کا واقعہ ملزم یاسر کے گھر پر پیش آیا، مدعی مقدمہ کی جانب سے درخواست دیتے ہی ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

تازہ ترین