• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (اے پی پی)زرمبادلہ کے ذخائر میں 22.498 ارب ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 26 نومبر 2021کو ختم ہونےوالے ہفتے کےدوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 22.498ارب ڈالر ہو گیا۔ا سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 16.010ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس 6.48ارب ڈالر ہے۔ پیوستہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کےذخائر کا حجم 22.773ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 16.25 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 6.519ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔

تازہ ترین