• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی چیک،بجلی چوری،گیس ریلفلنگ،تیزرفتاری پر مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف واقعات میں بجلی چوری،گیس ریلفلنگ،ریڑھی بان سمیت 16فرادکے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ریڑھی بانزعابد،الطاف،شہزاد،تیزرفتاری کے الزام میں الپہ پولیس نے ڈرائیورعالم جبکہ کرایہ داری ایکٹ کے الزام میں بدھلہ سنت پولیس نے عمران ،اصغرکے خلاف مقدمات درج کیے۔خصوصی عدالت میں بیان سے منحرف شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ممتاز آباد پولیس کو محمد خان نے بتایا کہ ملزمان سردارعلی،شیرعلی،نواز،اقبال، طاہرنے میرا ٹریلر غائب کر دیا ہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔بوگس چیک دینے کے الزام میں چارافرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔مددگار 15 پر واردات کی جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں قادرپورراں پولیس نے شہباز نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔آکڑہ پرچی جوا اور آتش بازی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔شراب کی فروخت کے الزام میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔
تازہ ترین