• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوگئی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ مطابق، راجھستان کے ضلع سوائی مادھوپور کی انتظامیہ نے کترینہ اور وکی کی شادی کے حوالے سےمیٹنگ کے لیے ایک نوٹس جاری کیا ہے۔

ضلع سوائی مادھوپور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہورہی ہیں۔

 وائرل نوٹس کے مطابق، میٹنگ میں کترینہ اور وکی کی شادی سے قبل امن و امان کو برقرار رکھنے، لوگوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور شادی میں شرکت کرنے والی دیگر مشہور شخصیات کے لیے حفاظتی انتظامات کے لیےاقدامات کے حوالے سے بات کی جائے گی۔

ضلع سوائی مادھوپور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیاگیا نوٹس
ضلع سوائی مادھوپور کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیاگیا نوٹس

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

دوسری جانب وکی اور کترینہ شادی کو خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ’شادی میں مہمانوں کو داخلے کے لیے ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جبکہ مہمانوں کو موبائل فون لینے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو لیک نہ ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید