• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ نے پنجابی سیکھنے کیلئے ٹیچر رکھ لیا

بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے شادی سے قبل پنجابی سیکھنے کے لیے ٹیچر رکھ لیا۔

کترینہ کیف رواں ماہ اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ جہاں اپنے ملبوسات اور زیورات کی تیاریاں کررہی ہیں تو وہیں اُن کے لیے سب سے اہم کام پنجابی سکھانا ہے جس کے لیے اُنہوں نے کام شروع کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے پنجابی زبان سیکھنے کے لیے ایک پرائیویٹ ٹیوٹر کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ اداکار کی فیملی پنجابی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

دوسری جانب وکی اور کترینہ شادی کو خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ’شادی میں مہمانوں کو داخلے کے لیے ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جبکہ مہمانوں کو موبائل فون لینے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو لیک نہ ہوں۔


اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں موجود مہمان اس وقت تک باہر کسی سے کوئی رابطہ نہیں کرسکتے جب تک کہ وہ تقریب چھوڑ کر چلے نہیں جاتے اور شادی کی تمام تصاویر ویڈنگ پلانر کی اجازت کے بعد ہی شائع کی جائیں گی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید