• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ  کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل نے بھارت کی پوری ٹیم آؤٹ کردی۔

نیوزی لینڈ کے بالر اعجاز پٹیل ایک اننگز میں 10وکٹیں لینے والے تیسرے بولربن گئے، اعجاز پٹیل نے 119 رنز دیکر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اعجاز پٹیل سے پہلے جم لیکر اور انیل کمبلے بھی اننگز میں 10 وکٹیں لے چکے ہیں، انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف 1956 میں اننگز میں دس آؤٹ کئے تھے۔

بھارت کے انیل کمبلے نے پاکستان کے خلاف 1999 میں ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

پاکستان کے سرفراز نواز اور عبدالقادر اننگز میں 9،9 وکٹیں لے چکے ہیں، سرفراز نواز نے آسٹریلیا کے خلاف 1979 میں اننگز میں 9 شکار کئے تھے جبکہ عبدالقادر نے انگلینڈ کے خلاف 1987 میں اننگز میں نو وکٹیں لی تھیں۔

سرفراز نواز، عبدالقادر سمیت ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 17 بولرز اننگز میں نو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

تازہ ترین