• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کی شادی : سلمان خان پر دلچسپ میمز کی بوچھاڑ

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سلمان خان پر دلچسپ میمز کی بھرمار کردی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر #VickyKatrinaWedding ٹرینڈنگ میں ہیں۔

یہاں سلمان خان پر مداحوں کی جانب سے کیے گئے دلچسپ میمز پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

دوسری جانب وکی اور کترینہ شادی کو خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ’شادی میں مہمانوں کو داخلے کے لیے ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جبکہ مہمانوں کو موبائل فون لینے کی اجازت نہیں ہوگی تاکہ کوئی تصویر یا ویڈیو لیک نہ ہوں۔

تازہ ترین