سانحۂ سیالکوٹ میں جائے وقوع بننے والی فیکٹری کے اندر کے مناظر سامنے آ گئے۔
سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سری لنکن فیکٹری منیجر اپنی جان بچانے کے لیے 4 منزلہ عمارت کی چھت پر بھاگا تھا۔
سری لنکن منیجر نے چھت کے اوپر لگے سولر پینلز کے پیچھے چھپنے کی کوشش بھی کی، مگر 20 سے 25 مشتعل افراد نے اوپر آ کر اسے ڈھونڈ لیا۔
مشتعل افراد نے سری لنکن فیکٹری منیجر کو مارا، پیٹا، تیز دھار آلوں سے وار کر کے اس کا چہرہ مسخ کر دیا اور مارتے ہوئے نیچے لے گئے۔
سری لنکن فیکٹری منیجر کو عمارت کے اندر ہی قتل کردیا گیا، جس کے بعد مشتعل افراد اس کی لاش فیکٹری سے باہر لے آئے اور اسے جلا دیا۔