• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی محکمہ خارجہ کے موبائل فون اسرائیلی کمپنی نے ہیک کرلیے

امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم 9 موبائل فون اسرائیلی کمپنی کے ہیکنگ سوفٹ ویئر سے ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ نے اسپائی ویئر بنانے والی اسرائیلی کمپنی این ایس او گروپ کو تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین کے آئی فونز کو ایک نامعلوم حملہ آور نے اسرائیلی NSO گروپ کے تیار کردہ جدید ترین اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہیک کر لیا۔

یوگنڈا میں مقیم امریکی حکام کی حساس معلومات پچھلے کئی مہینوں سے ہیکرز کے نشانے پر تھیں۔

امریکی کامرس ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی گروپ نے غیر ملکی حکومتوں کو اسپائی ویئر فروخت کیا، جس کا نشانہ سرکاری اہلکار، صحافی اور دیگر افراد بن رہے ہیں۔

دوسری جانب NSO گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں ملوث نہیں تھے،  تاہم ہیکنگ کے لئے استعمال کئے جانے والے اکاؤنٹس کو منسوخ کرکے تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین