لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریفنے خبردار کیا ہے کہ پاکستان معاشی لحاظ سے خطرناک ترین حالات سے دوچار ہے جن پر فوری قابو پانے کے لئے اجتماعی دانش بروئے کار نہ لائی گئی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، مہنگائی کیخلاف مارچ ہوگا ،جھوٹی، کرپٹ، نالائق ترین حکومت کو ناکوں چنے چبو ائیں گے، ہمارے دور میں پی ٹی آئی نےسانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات پر سیاست کی ،ملک خطرے میں، فارن فنڈنگ کیس کا فوری فیصلہ کیا جائے ، دفاع کے لئے بھی قرض لینا پڑے گا۔