سرگودھا،نوشہرہ وادی سون (نامہ نگاران) سرگودھا کی صرافہ مارکیٹ جبکہ وادی سون کے جنگل میں آگ لگ گئی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا کی صرافہ ما ر کیٹ میں سونے کے زیورات تیا رکر نے والی ایک ورکشا پ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آ گ لگنے سے زبردست خو ف و ہر ا س پھیل گیا، جیولر خو ف زدہ ہو کر دکا نو ں سے با ہر نکل آ ئے جب کہ شاپنگ کے لئے آ نے والی خواتین بھی خو ف زدہ ہو گئیں تاہم فائربریگیڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آتشزدگی کے باعث پورے علاقے میں بجلی بھی بند کر دی گئی۔وادی سون کے موضع مردوال اور انگہ کے نواحی علاقہ میں سرکاری جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے پانچ کلومیٹر گھنا جنگل اور جنگلی حیات جل کر راکھ ہو گئی۔ سماجی شخصیت امان اللہ اعوان نے الزام عائد کیا کہ جنگل سے لاکھوں کی لکڑی سمگل ہوتی ہے، محکمہ جنگلات ٹمبر مافیا کیساتھ ملکر آگ لگاتا ہے تاکہ کٹائی کے نشانات مٹا دئیے جائیں۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔