• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان19دسمبر کو OIC کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کریگا، شاہ محمود

لاہور(اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرے گا،اجلاس 19دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کا یک نکاتی ایجنڈا افغانستان ہوگا، وہ ہفتہ کے روز گورنر ہاوس لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے بارے میں اجلاس کا بنیادی مقصد افغانستان میں پائی جانیوالی تشویش پر عالمی توجہ مبذول کروانا ہے، اگر افغانستان کے اس اہم معاملہ پر توجہ نہ دی گئی تو وہاں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، اسی طرح اگروہاں بروقت خوراک کا بندوبست نہ ہوا اور وسائل منجمد ہونے سے معاشی بحران کا بھی خدشہ ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین