• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کو شو کاز نوٹس جاری، 15دن میں جواب طلب

کراچی(عبدالماجد بھٹی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کئی دن کی سوچ وبچار کے بعد ٹیسٹ کرکٹر اور بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کردیا۔ ڈائریکٹرندیم خان کے دستخط سے جاری ہونے والے شوکاز میں فیصل اقبال سے دو ہفتے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کو شوکاز فیصل اقبال کو ای میل کے ذریعے بھیجا گیا۔شوکاز پی سی بی کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ نے بناکر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ اور ہائی پرفارمنس ندیم خان کو دیا۔فیصل اقبال نے ڈسپلن توڑتے ہوئے غیر ملکی لیگ سے معاہدہ کر لیا تھا اس وقت وہ ابوظبی میں ہیں۔شوکاز میں فیصل اقبال سے پوچھا گیا کہ آپ نے غیر ملکی لیگ ٹی ٹین میں کوچنگ کا معاہدہ کرتے وقت مجاز اٹھارٹی سے اجازت طلب نہیں کی۔پھر بیرون ملک جانے کے لئے چیف ایگزیکٹیو سے اجازت کی زحمت گوارا نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے شوکاز ٹی لیگ سے معاہدے سے متعلق ہے۔

تازہ ترین