• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی ویلیو ایگریکلچر کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،صوبائی وزیر زراعت

لاہور(خصوصی رپورٹر)موجودہ حکومت صوبہ میں ہائی ویلیو ایگریکلچر کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ کنو کی پیداوار ملک بالخصوص صوبہ پنجاب کی پہچان ہے جس میں اضافہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔صوبہ میں ہائی ویلیو ایگری کلچر کے فروغ کیلئے متعدداقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ سرگودھا میں قومی سٹرس سیمینارو نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید