• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈین کپتان پولارڈ بدستور ان فٹ، دورہ پاکستان سے باہر، ٹیم کی جمعرات کو کراچی آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈین وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ فٹنس مسائل کی وجہ سے پاکستان کےخلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونیوالے پولارڈ اب تک صحتیاب نہ ہوسکے ہیں ۔ ان کی عدم موجودگی میں ویسٹ انڈیز نےنکولس پوران کو ٹی20 اور شائی ہوپ کو ون ڈے انٹر نیشنل میں کپتان مقرر کیا ہے۔ پولارڈ کےمتبادل کے طور پر رون پاول ٹی 20، ڈیوان تھامس ون ڈے اسکواڈ میں شامل کئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم جمعراتنو دسمبر کوکراچی پہنچے گی۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم ٹوئنٹی کے 11کھلاڑی آصف علی ، حارث رؤف فخر زمان ،حیدر علی ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ، محمد حسنین ، محمد نواز ، عثمان قادر ، شاہنواز دھانی ، محمد وسیم جونیئر اوردو آفیشلزمنگل کو کراچی کے ہوٹل میں چیک ان کریں گے ۔کپتان بابراعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بنگلہ دیش سےجمعرات کو کراچی پہنچیں گے اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ٹیم جوائن کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دس دسمبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ تیرہ دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹر نیشنل کو سو فیصد تماشائی دیکھ سکیں گے۔ این سی او سی نے پی سی بی کو ایس او پیز کے ساتھ تماشائیوں کو داخلے کی اجازت دے د ی ہے۔ پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمت ڈھائی سو روپے سے دو ہزار روپے مقرر کی ہے۔ تماشائی آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ بارہ سال سے زائد عمر کے تماشائیوں کے لئے کورونا ویکسین لازمی ہوگی۔ کورونا وبا کے بعد پاکستان میں پہلی بار گرائونڈ میں سو فیصد تماشائیوں کی اجازت پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کے لئے سو فیصد تماشائیوں کی اجازت ہوگی۔ بورڈ نے کراچی میں ہونیوالے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی کی ٹکٹوں کے فروخت کا اعلان کردیا ہے۔ ٹی20 میچز میں ٹکٹوں کی قیمت ڈھائی سو سے دو ہزار روپے مقرر جنرل انکلوژر کی ٹکٹیں ڈھائی سو، فرسٹ کلاس کی پانچ سو ، پریمیم کی ہزار اور وی آئی پی کی دو ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ون ڈے انٹر نیشنل میچ میں سو سے ہزار روپے کی قیمت رکھی گئی ہے۔ بارہ سال کی عمر سے بڑے تماشائیوں کیلئے کووڈ ویکسن کی شرط لازمی ہے۔

تازہ ترین