• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن شہری قتل، 13مرکزی ملزمان کا ایک روزہ سفری ریمانڈ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ، جنگ نیوز) سری لنکن فیکٹری منیجر کو وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کرنے اور آگ لگانے کے الزام میں گرفتار 125افراد میں سے20ملزمان کا مرکزی کردار سامنے آیا ہے، گرفتار 13 مرکزی ملزمان کو ایک روزہ سفری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، ملزمان کو کل گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے، پنجاب پولیس سائنسی بنیادوں پر کیس کی تفتیش کو آگے بڑھا رہی ہے، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ ویڈیوز کی مدد سے مزید 7مرکزی کرداروں کا تعین کرکےگرفتار کیا گیا۔ سی سی ٹی سی فوٹیج، موبائل کالز ڈیٹا سمیت دیگر شواہد کی بنیاد پر گزشتہ24 گھنٹے میں پولیس نے مزید 7مرکزی کرداروں کا تعین کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا ہے۔ راؤ سردار علی خان نے بتایا کہ زیرتفتیش دیگر افراد میں سے اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس افسوس ناک واقعہ کے تمام ملزمان کو پنجاب پولیس بہت جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کر دے گی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کیس کے حوالے سے مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے اور اب تک مختلف مقامات پر سینکڑوں چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین