• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت میں موسم سرما کی پہلی برف باری، کئی شہروں میں بارش

کراچی، اسلام آباد(اے پی پی، ٹی وی رپورٹ) وادی زیارت اور گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد کچھ ہی لمحوں میں ہر طرف سفیدی ہی سفیدی چھا گئی ہے۔کالام اور مالم جبہ میں بھی برف سے پہاڑ ڈھک گئے، جبکہ اسلام آباد، جہلم، ایبٹ آباد، کوٹلی، چترال، چکوال، راولپنڈی، سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی۔ زیارت میں برف باری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا جبکہ کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی کے پہاڑوں پر بھی موسم سرما کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی۔ ادھر بلوچستان کے علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، سرانان، خانوزئی اور مسلم باغ میں بارش ہوئی جبکہ اسلام آباد، سوات، ایبٹ آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کے بعد کوئٹہ میں ہفتہ کی دوپہر سے مطلع ابر آلود ہو گیا اور شام ڈھلتے ہی وادی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے موسم سرد ہوگیا۔

تازہ ترین