• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن کرکٹر انجیلو میتھیوز بھی سیالکوٹ واقعے پر بول پڑے

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی انجیلو میتھیوز  کا بھی سیالکوٹ واقعے پر پیغام سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں انجیلو میتھیوز نے کہا کہ ’ایک سری لنکن کے وحشیانہ قتل کا سن کر صدمہ اور افسوس ہوا۔‘

انجیلو میتھیوز نے مطالبہ کیا کہ ’اس وحشتناک واقعے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر سزا دی جائے۔‘

انجیلو میتھیوز نے مزید کہا کہ ’کسی انسان کو کسی دوسرے کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ حال ہی میں سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگادی تھی۔

مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے، مشتعل افراد نے فیکٹری میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

سانحہ سیالکوٹ کی پولیس تحقیقات جاری ہیں، دوران تحقیقات اب تک 110 افراد کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں 13 مرکزی ملزمان ہیں، ملزمان طلحہ اور فرحان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

تازہ ترین