اسپینش فٹبال لیگ لالیگا میں ویلنشیا نے سیلٹا ویگو کو دو ایک سے جبکہ ایلچے نے کیڈیز کے خلاف ایک مقابلے میں 3 گول سے فتح حاصل کی، لیونٹے اور اسوسونا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔
اسپینش لیگ میں گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں ویلنشیا نے سیلٹا ویگو کے خلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔ ویلنشیا کی جانب سے ہوگو ڈیورو اور گونزالیز نے گول اسکور کئے جبکہ سیلٹا ویگو کا گول لوگوسپس نے بنایا۔
لیونٹے اور اسوسونا کے درمیان مقررہ وقت میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ ایک اور میچ میں ایلچے نے کیڈیز کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے فتح حاصل کی۔
ایلچے کی جانب سے شاویز، مورینٹے اور فرننڈیز نے گول اسکور کیے۔ لالیگا کے میچز جیو سوپر براہ راست نشر کررہا ہے۔